سرگودھا میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

114 گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 20 ہزار567لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے 4ہزار 862لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2020 13:34

سرگودھا میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس میں 114 گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 20 ہزار567لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے 4ہزار 862لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیااوربناسپتی گھی،کیمیکلز کے استعمال پر2کھویا یونٹس، ناقص سٹوریج پر کریانہ سٹور کوبھی سیل کر دیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میم نے کہا کہ سپیشل ڈیری سیفٹی ٹیمیں دور دراز علاقوں سے آ نے والے دودھ کی روزا نہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کر نے والے اسادشم مافیاکی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں ملاوٹی دودھ سپلائی کر نیوالوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کریک ڈاؤن سیفٹی ٹیموں نے 114گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 20ہزار 567لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

اس دوران مجموعی طور پر4ہزار862لیٹرناقص اور ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔روزمرہ کارروائیوں کے دوران ڈیری سیفٹی ٹیموں نے بناسپتی گھی،کیمیکلز،خشک پاؤڈر کے استعمال پرش اور کھویا یونٹ اورنصر کھویا یو ٹ کو سیل کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ کروادیا۔خوشاب کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص ا نتظامات پر ویلیو سپر کریا ہ سٹور کو سربمہر کیا۔

مزید کارروائیوں کے دوران 500کلو ملاوٹی مصالحہ جات،166کلو گھی،160کلو مضر صحت گوشت، 90کلو اقص کھویا اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیائے خورو وش ضبط کرلی گئیں۔علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوائ نٹس کو حفظا صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر40ہزار کے جرما نے اور168کو وار ننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میم کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پا نی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پا نی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :