حنیف عباسی وغیرہ کی جانب سے بنک.اکاؤنٹس بحالی کی درخواستوں کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی

اب فیصلے ہونگے تاریخیں نہیں ملیں گی، اے این ایف پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت کا سخت برہمی کا اظہار

بدھ 18 مارچ 2020 15:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم این اے حنیف عباسی وغیرہ کی جانب سے بنک.اکاؤنٹس بحالی کی درخواستوں کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ اے این ایف پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اب فیصلے ہونگے تاریخیں نہیں ملیں گی ۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے (ن )لیگی سابق ایم این اے حنیف عباسی، انکی فیملیز کی جانب سے دائرکردہ منجمد بنک اکاؤنٹس بحالی کی درخواست پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ سرکاری پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت تنے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلے ہونگے تاریخیں نہیں ملیں گی، جب بھی کوئی اہم کیس آتا ہے پراسیکیوٹر بیمار پڑجاتے ہیں،آئندہ تاریخ سماعت پر فریقین وکلاء تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔ واضح رہے ایفیڈرین کیس میں اے این ایف کی درخواست پر عدالت نے حنیف عباسی، ان کے بھائی اور بچوں کے بنک اکاؤنٹ منجمندکرنے کا حکم دیا تھاحنیف عباسی نے بنک اکاؤنٹ بحال اور اوپن کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔