خصوصی عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی

بدھ 18 مارچ 2020 16:20

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے جج سہیل ناصر نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے مقدمہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا کے بعد حنیف عباسی اور ان کے خاندان کے اثاثے منجمند کرکے انہیں قرق کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔