ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دتہ خیل کے علاقے میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 4جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

بدھ 18 مارچ 2020 22:20

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دتہ خیل کے علاقے میں پاک فوج کے آپریشن کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا دتہ خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کے آپریشن کے دوران ایک افسر سمیت 4جوانوں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج اور قوم کی قربانیوں کو رائیگا ں نہیں جانے دینگے اور ملک میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام توانائیاں صرف کرینگے اس آپریشن میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کاروائی پر فوجی جوانوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور سوگوار و لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔