پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کورونا وائرس کی وجہ سے مالی بحران کا شکار

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ہے، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت

جمعرات 19 مارچ 2020 00:45

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کورونا وائرس کی وجہ سے مالی بحران کا شکار
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ 2020ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کی وجہ سے مالی بحران کا سامنا ہے، پروازوں کی بندش کی وجہ سے کئی ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹریاں نقصان میں جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ایئرلائن کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا ہو گا۔

غلام سرور نے کہا کہ ملک میں مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ابھی تک پروازوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔