شوبز چھوڑ کر بہت مطمئن ہوں، فیروز خان

جمعرات 19 مارچ 2020 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) اداکار فیروز خان نے شوبز کو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ خود کو شوبز کی چکاچوند اور شہرت سے نکالنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شوبز چھوڑ کر بہت مطمئن ہیں اور انہیں اس بات پر پورا یقین ہے کہ خدا نے ان کے لئے آگے بہت بہتر سوچا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ان کو آرمی پبلک سکول میں پڑھایا اور وہ اس وقت ٹیکسی چلاتے تھے اور وہ ان کے لئے کچھ بہتر کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہدایت کے راستے کو اپنانا والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل اور مرحوم جنید جمشید نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔ اداکار نے حال ہی میں شوبز کو چھوڑنے کے بعد اپنی نئی کلاتھنگ لائن متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا۔