متحدہ عرب امارات نے مملکت سے باہر موجود تمام لوگوں کے رہائشی ویزے معطل کر دیئے
اماراتی حکومت کے مطابق یہ پابندی دو ہفتوں کے عائد کی گئی ہے
محمد عرفان جمعرات 19 مارچ 2020 10:41
(جاری ہے)
اگر ضروری سمجھا گیا تو امارات سے باہر موجود رہائشی ویزہ کے حامل افراد پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے، تاہم ابھی یہ پابندی صرف دو ہفتوں کے لیے ہی عائد کی گئی ہے۔
وزارت کی جانب سے اس پابندی سے متاثر ہونے والے افراد کواس بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے ویزہ ہولڈر جو اس وقت اپنے آبائی وطن میں موجود ہیں انہیں اپنے وطن میں موجود اماراتی سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی امارات میں واپسی کی راہ ہموار ہو سکے ۔ جب کہ ایسے ویزہ ہولڈر جو تجارتی مقاصد کی خاطر کسی تیسرے ملک میں موجود ہیں۔ انہیں اپنی کمپنی کے مالک یا باس سے رابطہ کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ اس ملک میں موجود اماراتی سفارتی مشنز سے بھی رابطہ کر نا چاہیے تاکہ ان کی امارات واپسی کا کوئی مناسب بندوبست کیا جا سکے۔ جبکہ ایسے ویزہ ہولڈر جو چھُٹیاں منانے کی خاطر کسی اور ملک گئے ہیں، انہیں بھی اس ملک میں واقع اماراتی سفارت خانے سے رابطہ کر کے انہیں صورت حال سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ان کی امارات واپسی کا انتظام کیا جا سکے۔ فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA)نے اس حالیہ پابندی سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے کہا ہے کہ وہ ICA سے مندرجہ ذیل نمبرز اور ای میلز کے ذریعے رابطہ کر کے اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.