ہمیں ڈٹ کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہو گا: سکول ٹیچرز

ہر معاشرے کی ترقی یہی ہے کہ ہم مل جل کر ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اپنی آنے والی نسلوں میں صفائی نصف ایمان جیسی بات کو پھیلایں، روحی ناز سکول ٹیچرز کا بھی کرونا وائرس کے حوالے سے اہم پیغام

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 مارچ 2020 14:22

ہمیں ڈٹ کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہو گا: سکول ٹیچرز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) روحی ناز سکول ٹیچرز کا بھی کرونا وائرس کے حوالے سے اہم پیغام کہ ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور ہر معاشرے کی ترقی یہی ہے کہ ہم مل جل کر ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اپنی آنے والی نسلوں میں صفائی نصف ایمان جیسی بات کو پھیلایں سکولز کالجز یونیورسٹیوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ہرایسے پیغام کو گلی گلی کونہ کونہ پھیلایں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں ابھی تک311 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دو افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح ملک میں وائرس کو پھیلنے سے بچایا جا سکے۔