ْجیکب آباد، مختلف جرائم میں ملوث پانچ ملزم گرفتار،دو سالا بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 19 مارچ 2020 16:20

جیکب آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) جیکب آباد پولیس نے اغوا اور جھگڑے سمیت مختلف جرائم میں ملوث 5 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دو سالا بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جیئل شاہ محلہ میں اغوا کار عورت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ملزم اغواہ کار عورت پروین زوجہ اللہ ڈنو کوسو سکنہ استا محمد بلوچستان تھانہ صدر کی حدود جیئل شاہ محلہ میں ایک ڈہائی سالا بچے صھیم ولد عبدالاحد کو اغواہ کر کے لی جا رہی تھی کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور بچے کو برآمد کرا لیا۔