راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا

جمعہ 20 مارچ 2020 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ مریض نور زیب چند روز قبل دبئی سے وطن واپس لوٹا تھا ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب تھرمل سکینرز سے علامات ظاہر ہونے پر روکا گیا تھا، ایئرپورٹ ہیلتھ کاؤنٹر سے مشتبہ مریض زیب نور کو ائیرپورٹ سے ہی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ مریض کے نمونے لیے گے جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔