برطانیہ کی تاریخ مختلف برادریوں سے مل کر کام کرنے سے بنی ہے، ملکہ الزبتھ

قوم ایک ایسے غیریقینی دور میں داخل ہورہی ہے جو بہت زیادہ تشویش ناک ہے،بیان

جمعہ 20 مارچ 2020 14:40

برطانیہ کی تاریخ مختلف برادریوں سے مل کر کام کرنے سے بنی ہے، ملکہ الزبتھ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کہاہے کہ برطانیہ کی تاریخ مختلف کمیونیٹیز کے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لمحات سے بنی ہے اور اس گھڑی میں ان سمیت شاہی گھرانہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے برطانیہ میں بڑھتی ہوئی اموات کے حوالے سے ملکہ الزبتھ نے کہا کہ قوم ایک ایسے غیریقینی دور میں داخل ہورہی ہے جو بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔

93 برس کی ملکہ لندن سے ونزر منتقل ہوگئی ہیں تاکہ بیماری سے بچنے کے لیے قرنطینہ اختیار کرسکیں۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بحرانی صورتحال میں ملکہ اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی جگہ شہزادہ ولیم سنبھال سکتے ہیں اور ناراض شہزادہ ہیری کو بھی تعاون کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔