صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی بجائے اپنے گھر میں نماز ظہر ادا کی

جمعہ 20 مارچ 2020 16:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی بجائے اپنے گھر میں نماز ظہر ادا کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الله تعالیٰ مجھے معاف کرے، میں نے اس حدیث کے مطابق عمل کیا ہے جس میں حضور اکرمؐ نے فرمایا ہے کہ بیماروں کو صحت مندوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہئے اور جبکہ مجھے معلوم نہ ہو کہ کون بیمار ہے اور کون صحت تو میں دوسروں کو اپنے انفیکشن سے بھی بچانا چاہتا ہوں۔