صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمن، لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، حوالدار قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف کے اہلخانہ کو ٹیلیفون

قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستان اپنی سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہے گا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

جمعہ 20 مارچ 2020 18:02

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمن، لیفٹیننٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمن، لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، حوالدار قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف کے اہلخانہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور شہداء کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہے گا۔