عابد علی‘ ذہین طاہرہ اور موسیقار نیاز احمد کی یاد ابھی تک دل سے نہیں گئی : مصطفی قریشی

جمعہ 20 مارچ 2020 20:57

عابد علی‘ ذہین طاہرہ اور موسیقار نیاز احمد کی یاد ابھی تک دل سے نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 3 صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار ہم سے بچھڑ گئے‘ ان فنکاروں میں اداکار عابد علی‘ ذہین طاہرہ اور موسیقار نیاز احمد شامل تھے‘ یہ بات فلم کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ ان تینوں فنکاروں کی یاد ابھی تک دل سے نہیں گئی ہے‘ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ان تینوں فنکاروں کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے‘ مصطفی قریشی نے کہا کہ ایسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان کا خلاف کبھی پر نہ ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :