دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں، فاروق ستار

چین نے لاک ڈاون کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا، میں نے بھی خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیا ہے، گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2020 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ دل ملے ہوئے ہیں مگر آپ لوگ ہاتھ نہ ملائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر فاروق ستار نے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں تک محدود رہیں اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں۔فاروق ستار نے کہا کہ چین نے لاک ڈاون کیا تو یہ مرض پھیلنے سے رک گیا، میں نے بھی خود کو سماجی طور پر تنہا کر لیا ہے۔فاروق ستار نے کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش قرار دیئے۔