پنجاب آئی ٹی بورڈ اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ و گیریژن) کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی

وفاقی حکومت کے تحت 355 تعلیمی اداروں کے 1 لاکھ 85 ہزار طلباء اور 15 ہزار سے زائد عملہ مستفید ہو گا

ہفتہ 21 مارچ 2020 16:48

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ و ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2020ء) وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں (کینٹ و گیریژن) میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور سکول انفارمیشن سسٹم متعارف کروانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (کینٹ و گیریژن) کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای آئیز (سی،جی) میجر جنرل محمد اصغر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف‘ ڈائریکٹر ایف جی ای آئیز بریگیڈیئر عبد الحمید ودیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔ایم او یو کیمطابق یہ سسٹم وفاقی حکومت کے 355 تعلیمی اداروں میں متعارف کروائے جائیں گے جن سے 1 لاکھ 85 ہزار طلباء اور 15 ہزار سے زائد عملہ مستفید ہو گا۔سسٹم کے نفاذ سے ایف جی ای آئیز کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقی‘ٹرانسفر‘ ریٹائرمنٹ اور دیگر معاملات بھی ایک کلک پر حل ہو سکیں گے۔اظفرمنظورکا کہنا تھا کہ وفاقی تعلیمی اداروں کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے یہ اقدام انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ڈی جی میجر جنرل محمد اصغر نے کہا کہ اس سسٹم سے دستاویزات اور معلومات مرکزی جگہ پر یکجا ہونے سے اساتذہ کا تمام ریکارڈ محفوظ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :