بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخواہ میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 21 مارچ 2020 19:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج ( اتوار ) بلوچستان اور زیریں خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ہفتہ کویہاں جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم دیر زیریں میں 35 ، دیربالا 25 ، مالم جبہ 24 ، سیدوشریف 14، پاراچنار 12 ، بالاکوٹ، چراٹ11، ، کالام 09، کاکول ،پٹن 06، بنوں میرکھانی، ڈی آئی خان 03 ، چترال 01 ، کو ٹ ادو 15 ، جوہرآباد 14 ، جھنگ ، مری 08 ، چکوال07،سرگودھا ، چکوال 06 ، اسلام آباد (زیروپوائینٹ 05 ، سید پور 04 ، ائیر پورٹ 03 ، گولڑہ 02 ، بوکرہ 01) ، بہاولپور (سٹی 05 ، ائیرپورٹ 04) ، بھکر ، لیہ 04 ، راولپنڈی (شمش آباد 03 ، چکلالہ 01) ، فیصل آباد ، ڈی جی خان 03 ، نورپوتھل ، ملتان 02 ، بارکھان 05 ، گڑی دوپٹہ 14،مظفر آباد(سٹی 12، ائیر پورٹ 02)اورکوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو سکردومیں صفر ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آبادمیں آج اتوارکو موسم خشک اورآبرآلودرہنے کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔