کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ڈیرہ اللہ یار کی عدالتوں میں اسپرے کا کام شروع

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:38

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ڈیرہ اللہ یار کی سیشن جج عدالت سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں اسپرے کا کام شروع کردیا گیا، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد بشیر احمد بادینی نے ڈیرہ اللہ یارسیشن جج آفس ، ایڈیشنل سیشن جج آفس ، سینئر سول جج آفس ، سول کورٹ، فیملی کورٹ ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں سمیت اوستہ محمد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتوں ، جوڈیشل مجسٹریٹ کے آفسز جبکہ صحبت پور میں بھی تمام ماتحت عدالتوں میں ہنگامی بنیادوں پر کرونا وائرس سے بچا کے لئے اسپرے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

سیشن جج نے بتایا کہ تمام ماتحت عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کا کام کیا جائے گا، اور اس کے لئے ایک خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے جو روزانہ تمام عدالتوں میں اسپرے کراکے رپورٹ پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت میں داخل ہونے والے قیدیوں ، اور سائلین کے لئے مین گیٹ کے داخلی راستے پر ہینڈواش ، اور سینیٹائرز رکھے گئے ہیں عدالتوں میں داخل ہونے سے پہلے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کے بعد ہی افراد عدالت میں داخل ہوسکیں گے ۔ چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے یہ احکامات صوبے کی تمام عدالتوں کو جاری کررکھے ہیں تاکہ کروناوائرس سے وکلا، قیدی ، اور سائلین محفوظ رہ سکیں۔