نئی دہلی میں 300 باغیوں نے پولیس کمانڈوز پر حملہ کردیا

حملے میں17 پولیس کمانڈوز ہلاک،12 تاحال لاپتا ہیں، باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔ بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 مارچ 2020 20:03

نئی دہلی میں 300 باغیوں نے پولیس کمانڈوز پر حملہ کردیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2020ء)  پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے مُٹھی بھر باغیوں کو نہ روک سکے، بھارت میں 300 باغیوں نے پولیس کمانڈوزپر حملہ کردیا ، جس میں 17پولیس کمانڈوز ہلاک ہوگئے، باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا، 12 کمانڈوز تاحال لاپتا ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں باغیوں کے حملے کے بعد پولیس اور باغیوں میں کافی دیر جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں باغیوں کے حملے میں پولیس کے 17 کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ زخمی کمانڈوز میں 5 کی حالت تشویشناک ہے، ان زخمی کمانڈوز کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم بھارتی فورسز کی جوابی کاروائی میں4 باغی مارے گئے۔ جبکہ باغیوں کے حملے کے بعد مزید بھارتی پولیس کے 12 اہلکار لاپتا ہیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی پولیس کے کمانڈوز پر 300 باغیوں نے حملہ کیا۔