23مارچ ہماری ملی تاریخ کا روشن باب ، 23 مارچ 1940 ء کا دن قیام پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، علامہ مولانا مفتی محمد وزیر القادری

اتوار 22 مارچ 2020 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صوبائی ناظم اعلی و مہتمم جامعہ عربیہ سلطانیہ ڈھاڈر بزرگ عالم دین شیخ الدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد وزیر القادری دامت برکاتہ العالیہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا روشن باب ہے 23 مارچ 1940 ء کا دن قیام پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے قرار داد لاہور نے پاکستان کے معرض وجود میں لانے کیلئے منزل کا تعین کر دیا تھا23مارچ 1940کو اقبال پارک لاہو ر میں تاریخی اجلاس میں علماء ومشائخ اہلسنت کی نمائندگی کر تے ہوئے مولانا عبدالحامد بدایونی رحمتہ اللہ علیہ کا تاریخی خطبہ 5ہزار علماء ومشائخ اورکروڑوںیا رسول اللہ کہنے والے سنی عوام کی آواز تھا قرار داد پاکستان کی حمایت اور دو قومی نظریہ کی آگاہی کے لیے اعلیٰحضرت امامِ اہلسنت الشاہ امام احمدرضا خاں بریلوی اور آپکے خلفاء وتلامزہ اورہم عصر علماو مشائخ جن میں پیر سید جماعت علی شاہ ،محدث علی پوری ،ْمولانا حامد رضا خان، صدرالشریعہ علامہ مفتی امجد علی اعظمیٰ ،صدر الافاضل مولانا نعیم الدین مراد آبادی ،ْمحدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی قادری ،ْپیر آف مانکی شریف مولانا عبدالعلیم میرٹھی ،شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی ،غزالی الزماں علامہ احمد سعید کاظمی ،ْ شیخ القرآن مولانا عبد الغفور ہزاروی جیسے جیدا ا کابرین اہلسنت کے کارنامے نئی نسل فراموش کر چکی ہے تحریک پاکستان کے دوران ہندوئوں کے کاسہ لیس جن کانگریسی ملائوں نے قیام پاکستان کی شدید مخالفت کی تھی بدقسمتی سے آج وہی پاکستان کے نا م نہاد ٹھیکیدار بن رہے ہیں اورستم ظریفی یہ ہے نئی نسل اپنے اکابرین کی قربانیوں کونظر اندازکرچکی ہے قرار داد لاہور ہی بعدمیں قرار داد پاکستان کے نام مشہور ہوئی انھوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان منظور ہونے کے بعد آل انڈیا سنی کانفر نس بنارس میں علما ء ومشائخ اہلسنت کی جدوجہد کے بانی اما م احمد رضا خاں بریلوی ؒ کے وارثان حجتہ الا سلا م مولانا حامد رضا خان ،ْ محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد ،ْ امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری ،ْ صدر الافاضل سید نعیم الدین مراد آبادی ،ْ شیخ القرآن علامہ عبدالغفور ہزاروی اور انکے ساتھیوں نے قیام پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا آج بھی استحکام پاکستان اور نفاذ اسلام کیلئے علما ء ومشائخ اہلسنت کو میدان میں آکر عملی کردار ادا کرنا ہوگا آخر میں تحریک پاکستان کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔