بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے، ماہرہ خان

پیر 23 مارچ 2020 11:40

بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بھی اس مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ماہرہ خان نے مسلمانوں کو شبِ معراج کی مبارک باد دی اور پیغام میں لکھا کہ وہ بھی مشکل وقت میں دعا گو ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے قرآن کریم کی آیت اور اس کا ترجمہ بھی شئیر کیا کہ ’بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے‘ اور لکھا کہ انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔اس سے قبل ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد بار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پیغامات اور احتیاطی تدابیر شئیر کرچکی ہیں۔