امریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت

پیر 23 مارچ 2020 12:15

امریکی صدر کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہی کہ امریکہ میں کاریں بنانے والی تین کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان بنانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ان طبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جن کا سامنا کورونا جیسے ہلاکت خیز وائرس کے دنوں میں ہے جن کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے ان میں جنرل موٹرز، فورڈ موٹرز اور ٹیسلا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فورڈ، جنرل موٹرز اور ٹیسلا کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ وینٹی لیٹرز اور دیگر دھاتی مواد جلد از جلد تیار کریں، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ اس کام میں کتنے اچھے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں طبی آلات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل پر کورئیر کمپنی فیڈیکس کے چیف ایگزیکٹو فریڈرک سمتھ کی بھی تعریف کی ہے۔تاہم بعض ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ صرف رضاکارانہ کوششیں ناکافی ہوں گی۔فیڈرل ایمرجینسی مینیجمنٹ ایجنسی کے منتظم پیٹر گینئر نے سی این این کو بتایا ہے کہ صدر نے ڈیفینس پروڈکش ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان تیار کر سکیں۔