ْ ریحانا کی فلاحی تنظیم کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کا اعلان

پیر 23 مارچ 2020 12:22

ْ ریحانا کی فلاحی تنظیم کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 50 لاکھ امریکی ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) معروف امریکی گلوکارہ ریحانا کی قائم کردہ فلاحی تنظیم کلارا لیونل فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔کلارا لیونل غیر منافع بخش فاؤنڈیشن ہے جو دنیا بھر میں تعلیم اور ہنگامی امداد کے کاموں میں حصہ لیتا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم بحالی کے کاموں سمیت امریکہ میں فنڈنگ، شعبہ صحت سے وابستہ اداروں، بین الاقوامی امدادی کمیٹی اور کورونا وائرس سے نمنٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے قائم کردہ بحالی فنڈز پر خرچ کی جائے گی۔

ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تشخیصی کاموں، اس کے لیے مطلوب ساز وسامان مہیا کرنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس قائم کرنے اور علاج معالجے کی سہولیات کو آگے بڑھانے کے لیے بھی فنڈز فراہم کرے گا۔