بھوک ہڑتال نہ کریں، اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا،یاسین ملک کی بیٹی کا باپ کے نام جذباتی پیغام

پیر 23 مارچ 2020 12:22

بھوک ہڑتال نہ کریں، اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا،یاسین ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کے تادم مرگ بھوک ہڑتال کے اعلان پر ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

رضیہ سلطانہ نے ان کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ آئی لو یو پاپا، بھوک ہڑتال نہ کریں، اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو میرا کیا ہو گا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 230 روز سے بھارتی لاک ڈائون جاری ہے جس سے مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی ابتر ہے، مظلوم کشمیری دنیا کی بے حسی پر ماتم کناں ہیں۔