روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

پیر 23 مارچ 2020 13:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) روہڑی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو روہڑی تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایدھی زرائع کے مطابق روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر دبرتھانے کی حدود میں کنڈی فارم کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار خاتون مسمات صنم سمیت پانچ افراد نذیر حسین، شہباز، علی رضا اور نواز زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال روہڑی لے جایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :