کورونا وائرس کے معاملے پر عدم تعاون اور معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر چین سے پریشان ہوں، ٹرمپ

پیر 23 مارچ 2020 13:45

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے پر عدم تعاون اور معلومات کا تبادلہ نہ کرنے پر چین سے پریشان ہیں،ٹرمپ نے کہا کہ چین کو ہمیں بتانا چاہیے کہ انہون نے کیسے اس پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات وائٹ ہائوس میں اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی،امریکی صدر نے کہا کہ میں چین سے تھوڑا پریشان ہوں، میں بڑے خلوص سے کہتا ہوں کہ میں صدر شی جن پنگ ،ان کے ملک کا احترام کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ان کی تعریف کرتا ہوں۔