صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن کا دورہ جہلم ،کروناوائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈی سی کمپلیکس روم میں اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 مارچ 2020 13:55

صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن کا دورہ جہلم ،کروناوائرس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن راجہ راشد حفیظ کا دورہ جہلم ڈپٹی کمشنر دفتر کمپلیکس کمیٹی روم میں کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر بارے آگاہی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور قرنطینہ سینٹرز بارے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنکا علاج کیا جا رہا ہے ، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر قرنطینہ سینٹرز بھی بنائے گئے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے نفاز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 7 ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات اور دیگر افسران موجود تھے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدبیر بارے آگاہی پمفلٹ اور مفت ماسک تقسیم کیے گئے ہیں، جبکہ ضلع کے بڑے ہسپتالوں میں ایچ ڈی یو وارڈز اور آئیسولیشن وارڈز بنائے جا چکے ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ اس موزی مرض سے بچاؤ کے لئے ضلع میں تمام محکمے الرٹ ہیں اور باہمی کوآرڈینیشن کے تحت مل جل کر کام کر رہے ہیں جن میں محکمہ صحت، ریونیو، پولیس، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفینس، ہائر ایجوکیشن اور دیگر شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس سے نبٹنے کے لئے کنٹرول روم تشکیل دیا جا چکا ہے عوام الناس پریشانی کی صورت میں 05449270256 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن راجہ راشد حفیظ نے اقدامات کو زبردست سراہا ہے اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس کے ڈیوٹی روسٹرز اور سیکورٹی کے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کی اور قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔