لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد

منگل 24 مارچ 2020 01:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پرچم کشائی کی سادہ تقریب منعقد ہوئی جس کو مشن کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا جس کو برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ہزاروں پاکستانیوں نے دیکھا۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے قومی پرچم لہرایا ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے خصوصی پیغامات بھی سنائے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے تمام اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت تحریک آزادی کے دیگر رہنمائوں کی قیام پاکستان کے حوالے سے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان لازوال قربانیوںکے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ہم سب پاکستانیوں پر لازم ہے کہ ہم پاکستان میں امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔