کلوروکوئین دوا استعمال کرنے سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک

میاں بیوی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا استعمال کی۔ امریکی میڈیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 24 مارچ 2020 08:36

کلوروکوئین دوا استعمال کرنے سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہلیہ کی ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مارچ 2020ء) کلوروکوئین دوا استعمال کرنے سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ دوا استعمال کرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوا کے استعمال نے ہلاک شخص کی اہلیہ کو بھی اسپتال پہنچا دیا ہے۔ 
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا استعمال کی تھی۔ واضح رہے کہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان میں میڈیکل اسٹورز پر کلوروکوئین میڈیسن غائب ہو گئی تھی، چینی ماہرین صحت اورٹرمپ نے ملیریا کی دوا کلوروکوئین کو حوصلہ افزاء قرار دیا تھا، جس کے بعد پاکستان کے میڈیکل اسٹورز پرمیڈیسن غائب ہوگئی، یا مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔

(جاری ہے)

 مزید تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چین ایران، امریکہ، اٹلی کے بعد جب کورونا وباء نے پاکستان میں پنجے گاڑھنے شروع کیے تو ساتھ ہی منافع خور مافیا متحرک ہوگیا، مارکیٹ سے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سامان، ماسک، گلوز، سینیٹائزرکا بحران پیدا کردیا گیا۔ اگر کہیں میڈیکل اسٹورز پر یہ چیزیں دستیاب ہیں تو جو سبزرنگ کا ماسک پہلے 5روپے کا تھا، وہ 10روپے کافروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح سفید رنگ کا ماسک جو پہلے10روپے کا تھا وہ اب 20 یا اس سے بھی مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ماسک اور سینیٹائرز بھی مہنگے کردیے گئے۔ اسی طرح مافیا کو جب سے معلوم ہوا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی وباء کورونا وائرس کا علاج کرنے کیلئے ملیریا کی دوا کلوروکوئین مفید ہے، اور چین میں بھی اس کے دوسری وبائی اینٹی بائیوٹک سے ملا کر دینے سے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کلوروکوئین کو کورونا وائرس کے خلاف حوصلہ افزا دوائی قرار دیا ہے،اگرچہ کلوروکوئین کی شکل میں یہ دوائی 45 سال پہلے ملیریا بخار کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ لیکن جب سے ٹرمپ نے کلوروکوئین دوائی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، تب سے پاکستان کے میڈیکل اسٹورز پر ملیریابخار کی دوائی بحران پیدا کردیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اگر کہیں ملیریا بخار کی دو ائی ملتی بھی ہے تو وہ مہنگے داموں دی جارہی ہے۔

 اسی ضمن میں ماہر امراض خون پروفیسر ڈاکٹرشمسی کا کہنا تھا کہ چین میں ڈاکٹرز نے کورونا کے خلاف مختلف ادویات کے تجربات کیے لیکن ملیریا کی دوا کو وبائی وائرل انٹی بائیوٹک کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے مثبت نتائج ملے۔ انہیں نتائج کے پیش نظر امریکی صدر نے بھی کلوروکوئین دوا کو مریضوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔