امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار شخص کا ملیریا کی دوائی سے صحتیاب ہونے کا دعویٰ

دوائی کار آمد ثابت ہو رہی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوائی کی امریکہ بھر میں ترسیل کا اعلان کر دیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 24 مارچ 2020 10:27

امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار شخص کا ملیریا کی دوائی سے صحتیاب ہونے ..
فلوریڈا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 24 مارچ 2020ء ) امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار شخص کا ملیریا کی دوائی سے صحتیاب ہونے کا دعویٰ ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے امریکہ بھر میں دوائی کی ترسیل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 52 سالہ شخص کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث شدید بیمار تھا ، امریکی شہری کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا ، ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیاتھا۔

ڈاکٹرز نے میری بیوی بچوں کو کہا کہ آخری بار ملاقات کر لیں ہو سکتا ہے پھر سے ملاقات کا موقع نہ ملے۔ پھر میرے ایک دوست نےمجھے ملیریا کی دوائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا اورجارڈینیری کا کہنا ہے کہ نرس نے مجھے دوائی لینے یا نہ لینے کا اختیار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

میرے دوست نے کہا کہ زندگی کے اس آخری موڑ میں رسک لینا ہوگا۔ جارڈینیری کا کہنا ہے کہ میرا سانس اُکھڑ رہا تھا ، محسوس ہوتا تھا کہ دل نہیں دھڑک رہا ۔

جس کے بعد میں نے یہ دوائی استعمال کی اور صحت یاب ہو گیا ۔ اسی حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کی دوائی میں کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ دوائی نیویارک کے ساتھ امریکہ میں ہر جگہ پہنچا دی جائے گی
۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کورنا وائرس کے خلاف مدد گار ہے۔

چند دنوں میں کورونا وائرس کی ویکسئین میں کامیابی کا اعلان کریں گے۔ شہریوں کو کورونا وائرس معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔ کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جار ہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کا کہا کہ یہ وائرس شدید گرمی میں مر جائے گا۔ کلورو کوائن کورونا کے خلاف مددگار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملازمین کے لئے تنخواہ کے ساتھ میڈیکل لیو کی پہلے سے مقررہ معیاد بڑھانے، بے روزگاری انشورنس میں اضافے اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ریلیف پیکج پر دستخط کر دیئے۔