امریکی صدر کورونا ویکسین کی جلد دستیابی کیلئے پرامید

امریکا میں زندگی کے ہرشعبے نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا ہے،پریس کانفرنس

منگل 24 مارچ 2020 12:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے کام کررہے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور ضروری اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ عوام اور حکومت مل کر کورونا کو شکست دیں گے، امریکہ میں کاروبار مہینوں نہیں جلد دوبارہ کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشکلات جلد ختم اور معاملات زندگی جلد معمول پر آجائے گی جبکہ امریکا میں زندگی کے ہرشعبے نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حصہ لیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری معیشت بہت جلد مضبوطی کے ساتھ بحال ہوگی، 15دن کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کہاں سے ملک کو کاروبار کے لیے کھولا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ویکسین کیلئے 8ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔