وکٹوریا کوٹس سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں امریکا کی خصوصی نمائندگی کریں گی

منگل 24 مارچ 2020 15:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) امریکا کی وزارت توانائی کے ایک ذمے دارنے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وکٹوریا کوٹس کو سعودی عرب کے لیے توانائی کے امور کی خصوصی نمائندہ مقرر کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن کو اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی گراوٹ سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں معیشت پر شدید دباؤ ہے اور توانائی پیدا کرنے والے امریکیوں کو خطرے کا سامنا ہے۔

وکٹوریا کوٹس سیکورٹی امور کے لیے ٹرمپ کے معاونین میں سے ہیں جو طویل عرصے تک اپنے عہدوں پر فائز رہے۔ وکٹوریا رواں سال فروری میں وائٹ ہاؤس منتقل ہوئیں اور وزیر توانائی ڈان بروئلیٹ کی سینئر مشیر بن گئیں۔وزارت توانائی کے مذکورہ ذمے دار کے مطابق وکٹوریا کا دفتر سعودی عرب میں ہو گا تا کہ خطے میں امریکی وزارت توانائی کے اضافی وجود کو یقینی بنایا جا سکے۔