کورونا کیخلاف ملیریا کی دوا کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکلا، ٹرمپ

اس دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جارہا ہے،امریکی صدر کی گفتگو

منگل 24 مارچ 2020 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ملیریا کی دوا ہائیڈرو کلوروکوئین کا ابتدائی نتیجہ زبردست نکلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس دوا کا استعمال نیو یارک اور دیگر جگہوں پر شروع ہونے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ کورونا کے علاج کے لیے کلوروکوئین سے اخذ کردہ کم زہریلے مرکب ہائیڈرو کلوروکوئین کے تجربات کی رفتار تیز کرے۔

وائٹ ہاوس بریفنگ میں ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایف ڈی اے نے ہائیڈرو کلوروکوئین کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے فورا ہی اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ کورونا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا منظور نہیں کی گئی اور اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔