کورونا وائرس، متحدہ عرب امارات کا ہزاروں دکانداروں کے کرائے معاف کرنے کا اعلان

منگل 24 مارچ 2020 23:08

کورونا وائرس، متحدہ عرب امارات کا ہزاروں دکانداروں کے کرائے معاف کرنے ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں تاہم حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے کئی اہم رعایتوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی حکومت کے زیر انتظام ادارے شارجہ ایسیٹ مینجمنٹ کی جانب سے ہزاروں دٴْکانداروں کو کرایہ کی مد میں بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ہراج اور جبیل مارکیٹس کے دکانداروں کا اگلے تین ماہ کے لئے کرایہ معاف کیا جائے گا ۔ اس سے قبل الفتیم گروپ کی جانب سے بھی شاپنگ مال کے تمام دکانداروں کو اطلاع دی گئی تھی کہ جب تک کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ان سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔