روس، کوریل جزائر کے علاقے سوویرو میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

بدھ 25 مارچ 2020 10:05

روس، کوریل جزائر کے علاقے سوویرو میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) روس میں آتش فشاں جزیروں پر مشتمل کوریل جزائر کے قریبی علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے روس کے جنوب مشرقی علاقے سوویرو سے 218 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 56.7 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزے سے تباہ کن سونامی کا اندیشہ ہے جس سے جاپان، ہوائی، روس، بحرالکاہل میں واقع آئی لینڈز آف مڈوے، ناردرن ماریانا اور ویک آئی لینڈ کو خطرات درپیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :