کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھر میں رہیں، نادیہ جمیل کی عوام سے اپیل

بدھ 25 مارچ 2020 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھر میں رہیں اور ہر قسم کی بیرونی مصروفیات ترک کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی گھر سے باہر جائیں کوئی نہ کوئی ہمارے اردگرد ہوتا ہے اور بعض لوگ تو اپنی کھانسی، زکام اوربخار کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں ، خدارا سنجیدہ ہونے کا وقت ہے، اپنے پیاروں کیلئے خود کی حفاظت کریں اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں، ہم گھر میں رہ کر نا صرف اپنی جان محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں سے دُور رہ کر انہیں بھی بچا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو گھرمیں موجود 60سال سے زیادہ عمرکے لوگوں سے بھی دور رکھنا ہوگا اور یہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ بزرگ لوگ کمزور ہوتے ہیں یہ بیماری ان پر جلد حملہ آور ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :