پاکستان کی کرکٹ ورلڈ کپ کی فتح کو28سال مکمل ہوگئے

فائنل میں کپتان عمران خان، جاوید میانداد اورانضمام الحق نے جم کربیٹنگ کی،وسیم اکرم نے یادگار سپیل کرایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 مارچ 2020 13:10

پاکستان کی کرکٹ ورلڈ کپ کی فتح کو28سال مکمل ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ2020ء ) پاکستان کی کرکٹ ورلڈ کپ کی فتح کو28سال مکمل ہوگئے،گرین شرٹس نے 1992ء میں آج ہی کے دن موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انگلینڈکوشکست دے کر دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑاٹائٹل اپنے نام کیا۔ کامیابی کا سفرآسان نہیں تھا لیکن کپتان کوفتح کا يقين تھا،کھلاڑی بھی جذے سے سرشارتھے،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو پہلے پانچ میچزمیں سے صرف ایک میں فتح ملی۔

(جاری ہے)

انگلينڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا اورایک پوائنٹ ملا، شاہين جيت کے ٹريک پرآئے تو اس وقت کی عالمی چیمپئن آسٹريليا، سری لنکا اور نيوزی لينڈ کو شکست دے کر سيمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف انضمام الحق کی 37 گیندوں پر 60رنز کی طوفانی اننگز نے پاکستان کوفائنل ميں پہنچاديا ،فائنل میں کپتان عمران خان، جاوید میانداد اورانضمام الحق نے جم کربیٹنگ کی،وسیم اکرم نے میلبورن میں یادگار سپیل کرایا اور پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں 1992ء میں پہلی بار عالمی کپ جیت لیا۔