کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن ، جئی کی بہتر پیداوار کیلئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

بدھ 25 مارچ 2020 15:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو برسیم ، لوسرن ، جئی کی بہتر پیداوار کیلئے مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چارہ جات کی اچھی دیکھ بھال کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجا سکتا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ برسیم ، لوسرن ، جئی کی ضرورت کے مطابق آبپاشی بھی کرنی چاہیے خاص کر لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ برسیم و لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بھی بوقت آبپاشی ڈالنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف نقصان دہ کیڑے چارہ جات پر حملہ کرسکتے ہیں خاص کر کونپل کی مکھی کونپل میں داخل ہو کر اسے نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے اسی طرح لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی بھی پتوں کو کھاکر سخت نقصان پہنچاتی ہے ۔ علاوہ ازیں سفید مکھی فصل کا رس چوس کر اسے پیلاہٹ میں مبتلا کردیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ تھرپس کے بالغ اوربچے پتوں سے رس چوس کر اس کی بڑھوتری متاثر کرتے ہیں لہٰذا ضرررساں کیڑوں کے انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے بروقت پاک کرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :