پارس قرنطینہ سنٹر میںہر کمرے میں ایک فرد ہی آئسولیٹ ہے ، سنٹرمیں ایران سے آنے والے زائرین کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 25 مارچ 2020 15:15

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کے جھنگ روڈ پر واقع سب کیمپس پارس میں قائم کورونا قرنطینہ سنٹر میںہر کمرے میں ایک فرد ہی آئسولیٹ ہے جبکہ ابھی سنٹر میں خاطر خواہ گنجائش موجود ہے تاہم طبی نقطہ نظر سے ڈبل آکو پینسی والے کمروں میںمکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ مناسب فاصلے پر دوبیڈز لگائے گئے ہیںجبکہ قرنطینہ سنٹرمیں ایران سے آنے والے زائرین کو سنٹر میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہے،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد علی نے ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری،،اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول اور دیگر محکموں کے ڈیوٹی آفیسرزکے ہمراہ کورنٹائن سنٹر کے دورہ کے دوران متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زائرین کیلئے کئے جانے والے اقدامات وانتظامات میں کمی نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زائرین کو کھانے پینے کی معیاری اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنائیں ۔انہوںنے کہا کہ زائرین کو الگ الگ آئسولیشن روم میں رکھا جائے جبکہ کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت فنکشنل ہو نے چاہئیں جن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایران سے آنے والے زائرین سمیت ڈرائیورز حضرات کی سیمپلنگ کاکام جاری ہے جو جلد مکمل کرکے رپورٹ کیلئے لاہور بھجوائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں ہر کمرے میں ایک فرد ہی آئسولیٹ ہے جبکہ ابھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ طبی نقطہ نظر سے ڈبل آکو پینسی والے کمروں میں مناسب فاصلے پر دوبیڈز لگائے گئے ہیں۔انہوں نے قرنطینہ سنٹر کے باہر مختلف محکموں کے قائم کیمپس کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔دریں اثناء ایران سے آنے والے زائرین نے بتایا کہ انہیں سنٹر میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہے جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ان کی سہولت کا ہرممکن خیال رکھا جارہا ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر افتخار نقوی سمیت دیگر علماء کرام کے وفد نے بھی قرنطینہ سنٹر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اورتمام تراقدامات کو تسلی بخش قراردیا۔