انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کو مزید 7روزہ کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 25 مارچ 2020 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزمان کو مزید 7روزہ کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان زوہیب اور مظفر سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے جبکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات میں متعلقہ تھانوں کی پولیس تفتیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشان کے علاقے سے اغوا کیا،ملزمان نے مغویوں کے اہلخانہ سے توان وصول کیا،ملزمان کے دیگر ساتھی مفرور ہیں گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں،دعامنگی کے اغوا کے دوران اس کا دوست حارث فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ملزمان دہشتگردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔انہوں نے عزیز بھٹی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، عدالت نے اغوا اور پولیس مقابلے سمیت تین مقدمات میں ملزمان کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاعدالت نے پولیس سے ملزمان کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔