Live Updates

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے اپنے حلقے میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا

بدھ 25 مارچ 2020 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و سینئر اینکر و اسکالر عامر لیاقت حسین اور ترجمان تحریک انصاف و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے اپنے حلقے این اے 245 میں لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا رہنماؤں نے اپنے حلقے میں موجود مستحق آبادیوں کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پوری دنیا کو عالمی وباء نے جکڑ لیا ہے اس صورتحال میں بحیثیت قوم ہم ایک ہیں مستحق آبادیوں کا مکمل خیال رکھنے کی کوشش کررہے ہیں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ غریب طبقہ متاثر ہوا دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ مخیر حضرات ان افراد کی مدد کے لیے آگے آئیں اور مستحق افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر مستحق کو راشن پہنچائیں گے واضح رہے شہر کے مختلف علاقوں میں سیلانی ویلفیئر کی مدد سے متاثرین تک راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات