صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل جید علماء کرام اور گورنرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کریں گے

بدھ 25 مارچ 2020 21:28

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل جید علماء کرام اور گورنرز کے ساتھ ویڈیو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مذہبی اجتماعات بالخصوص نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے تمام مسالک کے جید علماء کرام اور گورنرز کے ساتھ (آج) جمعرات کو ایوان صدر اسلام آباد میں ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز صدر پاکستان کی معاونت کرینگے۔

اسلام آباد/راولپنڈی کے علماء کرام ایوان صدر جبکہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے علمائکرام گورنر ہاوسز سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس کا مقصد مذہبی حلقوں کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مذہبی اجتماعات اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔