ایل پی جی ٹینکر واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے، شہباز شریف کا مطالبہ

جمعرات 26 مارچ 2020 21:19

ایل پی جی ٹینکر واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے، شہباز شریف کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکر حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیا ن میں انہوںنے کہاکہ نااہلی اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی مالی امداد کی جائے ،مزدوروں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ۔

انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کے رکشہ جلے ہیں، انہیں نئے رکشہ دئیے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ،اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔انہوںنے کہاکہ قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔