پی ٹی اے کی جانب سے کوالٹی آف سروس سروے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سال 2019 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں کئے گئے کوالٹی آف سروس سروے (کیو او ایس) کے مطابق، یوفون تمام موبائل فون آپریٹروں میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئی) سروس کے معیار کے حوالے سے سب سے بہتر پایا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 21:55

پی ٹی اے کی جانب سے کوالٹی آف سروس سروے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سال 2019 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں کئے گئے کوالٹی آف سروس سروے (کیو او ایس) کے مطابق، یوفون تمام موبائل فون آپریٹروں میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز(کے پی آئی) سروس کے معیار کے حوالے سے سب سے بہتر پایا گیا،اس کے بعد بالترتیب زونگ (سی ایم پاک)، جاز اور ٹیلی نار رہے۔

(جاری ہے)

تاہم، موبائل کمپنیوں میں سے کوئی بھی کمپنی لائسنس کے پی آئیز کے تمام تر معیارات پر پورا نہیں اتر سکی۔
پی ٹی اے کی جانب سے موبائل آپریٹرز کے وائس، ایس ایم ایس اور ڈیٹا خدمات کے معیار کو جانچنے کے لئے ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، مری، ٹیکسلا، مظفرآباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ٹنڈو اللہ یار، سکھر، ٹھٹھہ اور سبی میں سروے کئے گئے۔
اس ضمن میں پی ٹی اے نے آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سروس کے معیار کو لائسنس کے مطابق بہتر بنائیں۔ پی ٹی اے فالو اپ سروے کے ذریعہ اس بات کی تصدیق کرے گا۔ سروے کے مکمل نتائج پی ٹی اے کی ویب سائٹ (www.pta.gov.pk) پر شائع کر دئیے گئے ہیں۔