Live Updates

جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کرونا وائرس کے خلاف متحد

جمعرات مارچ 23:15

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزرائے خارجہ کا اجلاس امریکہ میں منعقد ہونا تھا لیکن عالمی وبا پر تشویش کے پیش نظر وزراء نے ویڈیو کانفرنس کی ہے۔جی سیون کے وزرائے خارجہ کی سطح کے اجلاس کے بجائے ٹیلی کانفرنس پہلی بار منعقد ہوئی ہے۔

وزرائے خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ساتوں ملک انسداد وائرس اقدامات، سرحدی کنٹرول کے حوالے سے تعاون اورادویات اور ویکسین کی مشترکہ تیاری پر کام کرنے کے لیے ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔انہوں نے مزید اتفاق کیا کہ ایسے ترقی پذیر ملک جہاں وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے ان کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کو تقریباً ایک سال تک موخر کرنے کے فیصلے کے بارے میں جاپانی وزیرخارجہ توشی میتسٴْو موتیگی نے کہا کہ ان کھیلوں کا انعقاد ایسے وقت ہو جب انہیں بھرپور پیمانے پر منعقد کیا جا سکے۔

دیگر وزرائ نے ان کے موقف کی حمایت کی۔ وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے سلسلہ واربیلسٹک میزائل تجربات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ عالمی برادری ایسی کاروائیاں نظرانداز نہیں کر سکتی۔ انہوں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون کرنے کی تصدیق کا اعادہ کیا ہے۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :