کورونا وبا سے لڑنے والے ڈاکٹر اور نرسز ہمارے ہیروز :وقار یونس

ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وبا سے جلد نجات پائیں گے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 27 مارچ 2020 14:52

کورونا وبا سے لڑنے والے ڈاکٹر اور نرسز ہمارے ہیروز :وقار یونس
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ2020ء ) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور تمام میڈیکل سٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ سب ہمارے ہیروز ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں 48 سالہ وقاریونس کہتےہیں کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم میں جولوگ بڑھ چڑھ کر آگے آرہے ہیں، ان سب کی قدر کرنی چاہیے۔

بہت خوشی ہوتی ہے جب ہر بندہ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری جانب ہمیں اس جنگ میں جو ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں، ان کو سلام پیش کرنا چاہیے۔وقار یونس نے کہا کہ کورونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور تمام میڈیکل سٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ سب ہمارے ہیروز ہیں، ان لوگوں کی خدمات کو جتنا سراہا جائے، وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو ان میں دوسروں کی مدد کا جذبہ مزید پیدا ہوگا۔ان کو حوصلہ ملے گا تو یہ کام کرتے چلتے جائیں گے، جس طرح ہمارے سارے فنکار، سیاست دان، سپورٹس مین اور دوسرے لوگ اس وبا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھارہے ہیں، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے جلد نجات پائیں گے۔