مسجد میں داخل نہ ہونے کی اپیل کرتے پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اجتماعات پر پابندی کسی مذہب کا مسئلہ نہیں ، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بعد سے سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں ،زبردستی نہیں روک سکتے، عوام سے اپیل ہے نماز گھروں میں ادا کریں ۔ ایس ایچ او

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 27 مارچ 2020 15:30

مسجد میں داخل نہ ہونے کی اپیل کرتے پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین27مارچ 2020ء ) کراچی کی مسجد میں داخل نہ ہونے کی اپیل کرتے پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث سندھ حکومت نے صوبے بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات  پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا گیا ہے کہ علماء کرام سے مشاورت  کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مساجد میں کل سے 5 اپریل تک جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے، تاہم مساجد بند بھی نہیں کیا   جائے گا۔

5 اپریل تک جمعہ کی نماز میں صرف مساجد کا عملہ شریک ہوگا۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 لوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی عوام کو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جمعہ کے علاوہ روزمرہ کی 5 وقت کی نماز کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی ہے جس میں ایک ایس ایچ او شہریوں سے اپیل کرتے نظر آتا ہے۔

پولیس افسر شہریوں سےاپیل کرتا ہے کہ ہم شہریوں کو زبردستی مسجد آنے سے نہیں روک سکتے تاہم اپیل کی جاتی ہے کہ تین سے پانچ لوگ مسجد میں آکر نماز ادا کریں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس میں کسی مذہب کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ پوری دنیا کا ہے۔ دنیا بھر کے تمام تقریبات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے کہا ہے کہ میرا مقصد یہ ہے کہ میں آپ کو حکومت کا پیغام پہنچا سکو اور آگاہی دے سکوں ، تمام شہری اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔
واضح رہے سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی باجماعت نماز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے صرف 4 سے 5لوگ مسجد میں نماز ادا کر سکیں گے۔ جن میں موذن۔ امام، خدمت گار شامل ہونگے۔