لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دیدی جائے، پنجاب حکومت کو تجویز پیش

لوگ گھروں میں بہت خوش رہے گے اور لاک ڈاؤن کے باعث کوئی حادثہ بھی پیش نہ آئے گا، سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 27 مارچ 2020 17:21

لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دیدی جائے، پنجاب حکومت کو تجویز ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مارچ 2020ء ) لاک ڈاؤن میں پتنگ بازی کی اجازت دے دی جائے، پنجاب حکومت کو تجویز پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکوت لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دیدے ۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ لوگ بہت خوشی خوشی اپنے گھروں میں رہے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث سڑکوں پر کوئی ٹریفک بھی موجود نہیں ہے جس کے باعث کوئی حادثہ بھی پیش نہیں آئے گا اور کورونا وائرس کی بڑی تباہی سے بھی بچا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ گارنٹی ہے کہ پنجاب حکومت لاک ڈاؤن اچھا گزر جائے گا ۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سئینئر تجزیہ کار مبشر لقمان بسنت کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بسنت دنیا کا واحد کھیل ہے جس میں امیر اور غریب ایک ہو جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کسی کے پا س ڈور خریدنے کے لئے لاکھوں روپے ہوتے ہیں اور کوئی کانٹی مار کر پتنگ پکڑ لیتا ہے۔

بسنت منانے کے لئے ہمیں اندرون علاقے میں جانا پڑتا ہے۔ جہاں ہم سالوں سال نہیں جاتے ۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ اس تہوار کی اہمیت کو سمجھیں۔ اگر تیز ڈور بنانے والوں کی وجہ سے پورے تہوار کو بند کیا گیا ہے تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ کیمیکل ڈور بنانے والوں کو پکڑنے کے بجائے پورے فیسٹیول کو تباہ کردیا گیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ بسنت نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج دیا تھا ۔ واضح رہے اس سے قبل بسنت کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے ۔ بسنت کی اجازت دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز نے سماعت کی تھی۔ جسٹس عابد عزیز نے تھا کہ پتنگ بازی ثقافتی تہوار ہے۔