کرونا وائرس سے طبی عملہ کی مکمل حفا ظت،بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست کی سماعت 30مارچ کو ہوگی

جمعہ 27 مارچ 2020 17:51

کوئٹہ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے 30مارچ 2020ء بروز پیر کو راجہ ربنوازایڈوکیٹ کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کے احکامات صادر فرما دئیے اور تما م فریقین کو نو ٹسز جاری کردیئے گئے ۔ محکمہ صحت بلوچستان اور پی ڈی ایم اے سے پورے صوبے میں کر ونا وائرس کے علاج پرما مورڈ اکٹر ز ودیگر طبی عملہ کو مکمل حفا ظتی کٹس کی فراہمی سے متعلق اب تک کیے گئے اقدامات ،دستیاب وینٹی لیٹرز اور اس سے متعلق مستقبل کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ اینٹی لیٹرز چلانے کے لئے عملہ کی ٹر یننگ سے متعلق اب تک کیے گیے اقدامات بڑے پیمانے پرکرونا وائرس کی تشخیص سے متعلق ٹیسٹ کیلئے کیے گئے اقدامات اور کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے خریدے گئے سامان بشمو ل مانیٹر زا ورتھر مل گن وغیرہ کی مکمل تفصیلات سے متعلق پورٹ طلب کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

مزید براں لوکل انتظامیہ سے مکمل لاک ڈاون پرعملد رآمد اور محکمہ داخلہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے افغانستان اور ایران باڈرز پر کرونا وائر س سے متعلق احتیاطی تدابیر انتظامات اور مذکورہ باڈرز کی بندش کے عدالت عالیہ کے حکم نامے پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں ۔نیز مزکورہ مقدمے میں گز شتہ سماعت کے دوران جناب چیف جسٹس کے حکم پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کی طر ف سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کی مکمل تفصیلات اور جیل میں موجود قیدیوں کی کروانا وائرس سے متعلق اب تک اختیار کردہ احتیاطی تدابیر سے متعلق جمع شدہ پورٹ پر سماعت بھی ہوگی ۔

مزید براں اس متعلق مقامی وکلاء کی جانب سے مختلف آئینی درخواستیں جو انہوں نے عدالت عالیہ کی بندش کے ہیش نظر الیکٹر ونکلی فائل کی تھیں جسے جناب جسٹس صاحب نے فوری طور پر درج کرنے اور اس متعلق مورخہ 30مارچ 2020ء کوسماعت وسننے وتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات کردیے گئے ۔اس کے ساتھ ساتھ نیب کے زیر حراست قیدیوں اور ضمانت سے متعلق آئینی درخواستوں کو بھی مورخہ 30مارچ 2020ء بروز پیر سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیے گئے ۔مقدمات کی سماعت کیلئے جناب جسٹس کے حکم پر مورخہ 30مارچ 2020ء کیلئے تین ڈویژنل بینچز اور ایک سنگل پیچ تشکیل دے دی گئی ہے۔