عوا م قا نو ن کو ہا تھ میں لینے سے گریز کریں،یہ کرفیونہیں بلکہ کئیر فار یوہے ،نا صر حسین شاہ

جمعہ 27 مارچ 2020 18:31

عوا م قا نو ن کو ہا تھ میں لینے سے گریز کریں،یہ کرفیونہیں بلکہ کئیر فار ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات،بلدیات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو عوام کے ساتھ نرمی کا برتائو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم عوام کو چاہئے کہ وہ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے حوالے سے تمام احکامات پر پابندی سے عمل کریں اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں ورنہ مجبوراًتمام ادارے قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف حرکت میں آئینگے،لاک ڈائو ن کا فیصلہ حکومت سندھ نے انتہائی مجبوری کی حالت میں کیا ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کرفیونہیں بلکہ کئیر فار یو ہے۔ گھروں میں رہ کر نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان اور دیگر لوگوں کو موذی کرونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جو کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے انتہائی متحرک اور فعا ل ہیں۔ انہوں نے بار بار یہ واضح کیا ہے کہ ہم سخت اقدامات نہیں لینا چاہتے مگر کچھ نا دا ن اور قانون شکن لوگوں کے باعث ہمیں لاک ڈائون سے بھی زیادہ سخت اقدامات اٹھانا پڑے تو ہم عوام کے مفا د میں کرینگے۔

صوبائی وزیر اطلاعلات نے کہا کہ ہمیں سخت اقدامات سے پہلے روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی فکر ہے جس کے لئے ہم رفاعی اور فلاحی اداروں کے تعاون سے مستحقین کو گھر گھر راشن پہنچانے کے انتظامات کررہے ہیں اوراس سلسلے میں ان اداروں کے منتظمین کے کا ر نا مے قا بل ستا ئش ہیں۔ اگر یہ ادارے حکومت کا ہاتھ نہ بٹاتے تو حکومت کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کارونا وائرس کے حوالے سے احتیاط و آگاہی اور روزانہ اجرت کمانے والوں کے گھر راشن پہنچانے کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انتہائی فکرمند ہیں چنانچہ انہوں نے راشن پہنچانے کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ کو خصوصی ہدایات دی ہیں اور ان ہدایات کی روشنی میں وزیر اعلی سندھ اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت اہم اقدامات میں دن رات مصروف ہیں اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ محکمو ں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی نئی حکمت عملی بنا تے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام تک آگاہی پہنچانے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر ممبران پر مشتمل پی پی آگاہی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پی پی کرونا آگاہی کمیٹی میں شامل اور اعتماد کرنے پر میں چیئرمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ کمیٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے اعتماد اور یقین کا مل پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی، جبکہ کمیٹی موثر اور مثبت اقدامات کے ذریعے عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے مسلسل آگاہی فراہم کر تی رہے گی۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی اپیل اور وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات پر عوام کا تعاون قابل ستائش ہے اور عوام سے مزید گزا رش ہے کہ حکومت سے تعا ون کریں تا کہ حکومت سندھ مو ذی وبا ء سے عوام کا تحفظ ممکن بنا سکے۔